اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد ان دنوں پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: وزارت داخلہ نےشہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے



