کراچی کے تاجروں سےگفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا: خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور نہ دینے پر روز قتل کیے جارہے ہیں، آپ نے تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائمز پر معافی کیوں نہیں مانگی؟سندھ میں زمینوں پرقبضےکی شکایتیں تھیں، اب آرمی چیف کا ڈنڈا چلا تو چیزیں بہتر ہونا شروع ہوئیں: تاجررہنماخالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں، گزشتہ 15 سال سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر ایک جماعت حکمرانی کر رہی ہے، مگر سندھ کے شہری علاقے بدترین حالات کا شکار ہیں۔چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی میں مصنوعی اکثریت کی حکومت ہے، امید تو یہ تھی کہ بلاول بھٹو کراچی کے تاجروں سے 15 سالہ زیادتیوں پر معافی مانگیں گے، مگر ان کا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال نےکہا کہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے جن تاجروں کو بلایا گیا، انہیں دھمکی دی گئی کہ وہ بھتہ خوری کی شکایت نہ کریں، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو پھر نئے صوبے بنانے کی آواز تو اٹھےگی۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 سے 16 سالوں میں تاجروں، صنعت کاروں اور بلڈرز کی زمینوں پر تیزی سے قبضہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر