کرم انتظامیہ نے نقصانات کے ازالے کیلئے کے پی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی سی کرم نے نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ بگن میں 700 دکانوں اور 300 سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا، 2 پیٹرول پمپس، 12 گاڑیاں اور 200 جانوروں کو بھی نقصان پہنچا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نقصانات سے متعلق کمشنر کوہاٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، کمیٹی میں ڈی سی کرم، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل ہیں، کمیٹی نقصانات کی تصدیق، رقوم کی تقسیم اور دیگر معاملات دیکھے گی۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کرم میں امن قائم ہو گیا ہے، بنکرز گرانےکا عمل جاری ہے، بگن میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا معاہدے کے تحت مورچوں کو ختم کیا جائے گا، فریقین اسلحہ جمع کرانےکا طریقہ کار حکومت کے پاس جمع کرائیں گے۔ان کا کہنا تھا کرم میں امن معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائےگا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اورکرم کو اشیائے خورونوش، ادویات اور دیگر سامان کی فراہمی جاری ہے، چند ہفتوں کے دوران سینکڑوں ٹرکوں کے ذریعے سامان کرم بھیجوایا گیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر