پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون لڑکےکےگھر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں بیٹھ گئی ہے۔ اپارٹمنٹ کی یونین نےخاتون کو واپس جانےکو کہا پر خاتون نے انکار کردیا۔اس سے قبل خبر آئی تھی کہ امریکی خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ائیرپورٹ حکام نے خاتون کو امریکی قونصل خانےکے حوالےکرنےکا فیصلہ کیا تھا مگر خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی اور پولیس کو کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوں۔ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا تھا کہ امریکی قونصل خانےکی 2 رکنی ٹیم نے کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر امریکی خاتون سے ملاقات بھی کی اور ائیرپورٹ حکام سے بھی بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے اس موقع پر کہا کہ کوشش یہی ہےخاتون کو راضی کرکے امریکا واپس بھیجاجائے لیکن اگر خاتون نہ جانا چاہےتو زبردستی نہیں کرسکتے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سے مدد لینے سے انکار کردیا ہے اور وہ کسی کی مدد نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے آج صبح امریکا واپسی کے لیے خلیجی ائیرلائن کی پرواز میں سوار ہونے سے انکارکردیا تھا۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی بھی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈیپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا تھا کہ خاتون حیلے بہانے کرکےکراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔یاد رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور پھر اس کا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی۔امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں بھی داخل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر