عمران خان نے گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے کیوں ہٹایا؟ دونوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور سے کہا کہ پارٹی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ آپ پرکام کا بوجھ کم ہو اور آپ گڈگورننس پرتوجہ دےسکیں، آپ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں،گورننس کو بہتر کریں، میری مکمل سپورٹ ہے، آپ کو مکمل اختیارحاصل ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان نے علی امین کو کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس اورکرپشن کی شکایات مل رہی ہیں، اس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرز میں میرا کوئی کردار نہیں، اراکین اسمبلی پوسٹنگ ٹرانسفرز کرواتے ہیں اور شکایتیں میرےخلاف کرتےہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ صوبےمیں مبینہ کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور نے معاون خصوصی اینٹی کرپشن سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ نے انہیں ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کریں، آپ کو مکمل اخیتار ہے جو بھی کرپشن میں ملوث ہے اسے قانون کےکٹہرے میں لائیں۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کیاجائےگا اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔بیرسٹر سیف نے کہا وزیراعلیٰ نے واضح کردیا ہےکہ جس کے خلاف شکایت ملی تحقیقات کی جائیں گی اور تحقیقات کے بعدکرپشن میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر