پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی پہنچی امریکی خاتون کا واپس جانے سے انکار، ائیر پورٹ پر ہنگامہ کھڑا کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی، امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا اور پھر ڈپارچر لاؤنج میں جہاز میں سوار نہیں ہوئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خاتون حیلے بہانے کرکے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی، دلبر داشتہ خاتون نے پرواز کیو آر 611 سے براستہ دوحہ نیویارک جانا تھا۔پولیس اور ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے امریکی خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈپارچر لاؤنج تک پہنچایا تاہم خاتون نے جہاز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا اور جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سکورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا۔یاد رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا دو بچوں کی ماں 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی۔19 سالہ نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی اور پھر اس کا واپسی کا ٹکٹ ختم ہو گیا تھا، وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد کراچی شہر میں جانے کی کوشش پر اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کیلئے ٹکٹ دیا اور مالی مدد بھی کی تھی۔امریکی خاتون کو سردی اور فلو کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ایمرجنسی کلینک میں داخل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر