جیل میں سہولیات کا کیس: ایس پی اڈیالہ نے عمران خان کی بیٹوں سے بات نہ کرانے کی وجوہات بتادیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج سے معائنے، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون پربات کی درخواست پر سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکلا اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےسوال کیا آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولیات دیں؟ سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کیٹیگری بی کے تحت ٹی وی اور نیوز پیپر سمیت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی 16 ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں اور ان کو 2 اخبارات دیے جاتے ہیں۔ ایس پی اڈیالہ جیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک باورچی بھی دیا گیا ہے، جیل میں ہفتے میں 2 ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم 3، 4 ملاقاتیں کروادیتے ہیں، سزا سے پہلے بشریٰ بی بی کو ملوایا جاتا تھا، سزا ہونے کے بعد بھی ملاقات کروا دیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بچوں سے فون کال پر بات کروانے کی بھی درخواست ہے، اس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ ہم اوورسیز کالز اس لیے نہیں کروا سکتے کہ ہمارے پاس 8 ہزار قیدی ہیں، اگر اجازت دی تو دیگر قیدی اس کو عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں، ہمارے پاس بیرون ممالک کے 25 قیدی بھی موجود ہیں، جیل رولز اور حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں۔دوران سماعت وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پہلے پرائیویٹ ڈاکٹرز کو بھی ملنے کی اجازت دی گئی تھی، اس پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں صحت کی سہولیات پاکستان میں سب سے بہترین ہیں، ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد چیک اپ کرتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر