ملتان: انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس باؤزر میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 31 زخمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ریسکیو حکام کے مطابق ایل پی جی باؤزر میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور باؤزر پھٹنے سے ٹکڑے قریبی آبادی پر جا گرے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ بجھا دی گئی ، آگ بجھانے میں 10سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا اور فوم بھی استعمال کی گئی۔سی پی او ملتان صادق علی کاکہنا ہے کہ گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ اور جانور جھلس کر ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے، علاقےکو خالی کرالیا ہے ، باؤزر دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے ، 13 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی سمیت 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، دھماکےکی جگہ سے ملحقہ مکان سے بھی ایک لاش برآمد ہوئی،دھماکے سے قریبی آبادیوں کے 20گھر مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئے جب کہ دھماکے سے جزوی طور پر 70 گھر متاثر ہوئے ہیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ملحقہ آبادیوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق جائے حادثہ اور اطراف میں بجلی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی جبکہ ملتان مظفرگڑھ روڈ کو اب ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر