آزادکشمیر کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی

مظفر آ باد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں فنانس بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیر صدارت منعقد ہوا اس دوران آئی پی پی پیزپر ایک فیصد ٹیکس کی شق مسترد کرکے بقیہ بل منظور کرلیا گیا۔ کابینہ کا مقف ہے کہ ایک فیصد ٹیکس آزادکشمیر کے ساتھ زیادتی ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت نے 5 سال عوام کی خدمت کی، آزادکشمیر کا کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں 5 سال پہلے اور بعد کا فرق واضح ہے۔ راجہ فاروق نے کہا ن لیگ دوبارہ حکومت بنانے جارہی ہے، ن لیگ کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت وسائل استعمال کررہی ہے، وزرا وسائل آزادکشمیر کے الیکشن کو فتح کرنے پر لگا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی مداخلت کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، پری پول رگنگ کے خلاف اسلام آباد اور آزادکشمیر میں مزاحمت کریں گے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر