خالد مقبول صدیقی سے اختلافات، مصطفیٰ کمال کا مؤقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا خالد مقبول صدیقی سےکوئی لڑائی نہیں، مسائل پر مشاورت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا اب تک سندھ اسمبلی میں ہم اپنے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا اعلان نہیں کر سکے، اسپیکر سندھ اسمبلی کہتے ہیں کہ پارلیمانی لیڈر کا لیٹر لے کر آؤ، ان کا کمرہ خالی ہے، الاٹ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے 10 ماہ ہو گئے ہیں، پارٹی پارلیمانی لیڈران کے لیٹر ہی نہیں دے رہی، کونسی پارٹی ایسی ہے جس میں صرف چیئرمین کے پاس عہدہ ہو اور کسی کے پاس نہ ہو۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا ہمیں پارٹی عہدے کی فکر بھی نہیں، دوسروں کو یہ بات اچھی نہیں لگتی، کوئی پوچھےکہ ایم کیوایم میں کیا عہدہ ہے تو ہم بغلیں جھانکتے ہیں، رابطہ کمیٹی جب تحلیل ہوئی تھی تو خالد مقبول کو چیئرمین سب نے منتخب کیا، اس وقت فیصلہ ہوا تھا کہ مرکزی کابینہ ایک ہفتے میں بنے گی، اب تک نہ بنی، پارٹی کی مرکزی کابینہ کب بنےگی، یہ سوال خالد مقبول صدیقی سے پوچھیں۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا ذاتی طور پر میں بطور ماتحت کام کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کا اجتماعی فائدہ بھی ہو۔ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کو ہمارے لیے ابھی بہت کچھ کرنا چاہیے تھا، ایم کیو ایم اپنےحلقوں میں فیل ہوئی تو اس کا فائدہ اجتماعی مخالفین کو ہو گا، کراچی میں بلدیاتی حکومت نظرنہیں آرہی،بلدیاتی نظام نہیں، یہ لوگ فیل ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر