پاکستان نے وہ کرنا ہے جو اس کے مفاد میں ہے،یا جو اس کی ضرورت ہے ،وزیرخارجہ کا واضح پیغام

اسلاما آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا لاہور دھماکے کی تفتیش میں سامنے آنے والی پیش رفت کے حوالے سے اہم بیان میں کہناتھا کہ ہمارے انٹیلی جنس اداروں اور پنجاب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جنہوں نے سائنٹفک انداز میں تفتیش کو آگے بڑھاتے ہوئے، نہ صرف معاملے کی تہہ تک پہنچے بلکہ ذمہ داروں کی گرفتاریاں عمل میں لائے ۔ہمارے مستعد اداروں نے، انتہائی کم وقت میں، ان عناصر کو پوری طرح بے نقاب کیا جو۔ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں نے اس دھماکے کے پیچھے ملک دشمن ایجنسیوں کی معاونت کی طرف اشارہ کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ٹیرر فنانسنگ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کو بھی اس کی جامع تحقیقات کرنی چاہئیں اور ان عوامل کو بے نقاب کرنا چاہیے جو اس طرح کی کارروائیوں کیلئے مالی وسائل مہیا کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے دائیں، بائیں کڑی نظر رکھنا ہو گی، وزیر خارجہ افغانستان میں بھی کچھ عناصر اسپائیلرز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔ الحمد للہ آج پاکستان پہلے سے زیادہ تیار اور تجربہ کار ہے۔ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم نے اپنی سمت بھی درست کر لی ہے۔ اپوزیشن کا کافی عرصہ سے مطالبہ تھا کہ انہیں قومی سلامتی کے امور پر اعتماد میں لیا جائے۔ میں نے پچھلے دنوں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دینے کیلئے مختلف پارٹیز کے اراکین کو دفتر خارجہ مدعو کیا تھا۔حکومت نے، بجٹ کے بعد، یکم جولائی کو سہ پہر 3 بجے قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام پارلیمانی جماعتوں سے 16/17 پارلیمنٹیرینز کو مدعو کیا جا رہا ہے۔اجلاس بلانے کا مقصد، معزز ممبران کو افغانستان اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دینا اور ان کو حقائق سے آگاہ کرنا ہے ۔ میں واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے وہ کرنا ہے جو اس کے مفاد میں ہے،یا جو اس کی ضرورت ہے وزیرخارجہ منی لانڈرنگ کی روک تھام، ہماری ضرورت ہے اور ہم وہ روک تھام کر رہے ہیں۔دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا ہماری ضرورت ہے اور ہم اس پر عمل پیرا ہیں۔ افغانستان میں قیام امن ہماری ضرورت ہے اس لیے ہم افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر