بجٹ عوام دشمن اورتنخواہ دار طبقے کے لئے پریشان کن ہے، شازیہ مری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ یہ حکومت کا عوام دشمن بجٹ ہے اور تنخواہ دار طبقے کے لئے بھی پریشان کن ہے،وفاق نے تنخواہوں کو دس فیصد بڑھانے کی بات کی لیکن مہنگائی کئی گنا بڑھ گئی، اور حکومت نے میڈیکل الاؤنس پر ٹیکس لگا دیا ہے جبکہ زراعت کے شعبے کے ساتھ بے وفائی کی ہے اور کاٹن کے بیچ پر بھی17 فیصد ٹیکس کر دیا گیا ہے ،حکومت نے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ دیا گیا اور جلد تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی پی پی رہنما فیصل کریم کندی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک کانومبر تک 2.8 کھرب گردشی قرضہ ہو جائے گا، ہر پاکستانی اب پونے دو لاکھ کا مقروض ہو گیا ہے، کل فنانس بل اسمبلی میں آ رہاہے اور میڈیکل الائنس اور جی پی فنڈز پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے اور نااہل حکومت بہت جلد تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس مسخروں کی فوج ہے، روزانہ چار مسخرے کھڑے ہوجاتے ہیں،ایک مسخرا تو کبھی سائیکل پر سوار ہوتا ہے تو کبھی پیپلزپارٹی میں آجاتا ہے، یہ کون سی گولی کھاتے ہیں کہ ایک دم ان کا ضمیر بدل جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کی حکومت سے تنگ آگئے ہیں، جن لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیئے وہ اپنا ہاتھ کاٹنے کو تیار ہیں اور ان سے غلطی ہوگی کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ملک پر قرضہ بڑھ رہا ہے اور ہرپاکستانی بچہ پونے دو لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے اورحکومت کا کوئی اچھا کام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف یو جے نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے اور پاکستانی قوم کی مہنگائی سے چیخیں نکل رہی ہیں جبکہ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا۔ شازیہ مری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں ہوا و ہی نام ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان بے نظیر بھٹو کے نام سے گھبراتا ہے ان کے نام سے خوف زدہ ہے عمران خان ہمیں لباس کے حوالے سے نہ بتائیں پاکستان کی مائیں بہنیں اپنی حدود جانتی ہیں ،مجھے اْن خواتین پر افسوس ہوتا ہے جو وزیراعظم کی ترجمان بنی ہوئی ہیں اور پاکستان میں غلیظ کام کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے، انہوں نے کہا وزیراعظم نوے دن میں ملک کے مسائل حل کرنے کی باتیں کرتے تھے، ہم چاھتے ہیں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلق اچھے ہوں ، مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں،وزیراعظم امریکہ کے دورے سے واپسی پر کہتے تھے کشمیر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے،وزیراعظم عمران خان بزدل ہے دہشت گردوں کے سامنے ہاتھ باندھ لیتے ہیں پاکستانی قوم حکومت کے یو ٹرن سے بیزار ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے بہت سے خطرات سے بچا ہوا ہے اور پاکستانی قوم ملک کے ایٹمی پروگرام پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومتی ترجمان جتنی جلدی سے پارٹیاں تبدیل کرتے ہیں اتنا جلدی کوئی گاڑیاں تبدیل نہیں کرتا، شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان گھر سے چھلانگیں لگا کر بھاگا تھا اور وہ ایسے ہی ملک چھوڑ کر بھاگے گا اورپی ٹی آئی کے بیانات کی وجہ سے ملک مشکل کا شکار ہو رہا ہے۔ اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کشمیر کے دورے کے دوران وفاقی وزراء کی نیندیں حرام ہوگئی ہیںبلاول بھٹو کے خلاف تقرریں شروع کردی گئیں ہیں اورانتخابی مہم میں پاکستان کے وسائل اور ترقیاتی فنڈز استعمال ہو رہے ہیں، فواد چوہدری نے کہا کہ اگلی حکومت سندھ میں تحریک انصاف کی ہوگی وہ بتائیں کہ وہ اگلی انتخابی مہم کس پارٹی کی چلائیں گے،فواد چوہدری کا ریکارڈ ایسا رہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کے ساتھ بھی رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے لاہور کے دورے کے دوران حکومت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں، آصف زرداری کوئٹہ سمیت ملک کے ہر کونے میں جائیں گے۔ فیصل کنڈی نے مزید کہا کہ ملک میں گرمیوں کے دوران بھی گیس کا شدید بحران ہے، افغانستان کے معاملے پر حکومت سوئی ہوئی ہے اور افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا ان کیمرا اجلاس بلاکر اعتماد میں لیا جائے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن بلایا جائے، ملک میں آج جو امن ہے پیپلز پارٹی کی محنت کی وجہ سے ہے اور حکومت آج تک اسامہ بن لادن کے حوالے فیصلہ نہیں کرسکے وہ شہید ہے یا نہیں اور وزیر خارجہ بھی اس میں کلیئر نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر