اسرائیل کاجنگ بندی معاہدے میں طے ڈیڈ لائن کے بعد بھی جنوبی لبنان میں فوج تعینات رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر اب تک پوری طرح عمل نہیں کیا گیا ہے۔لبنان میں جنگ بندی معاہدہ 27 نومبر 2024 کو نافذ ہوا تھا جس کے تحت 60 روز کے اندر حزب اللہ کو اپنے جنگجو اور ہتھیار دریائے لیطانی کے جنوب سے ہٹانے تھے، اسرائیلی فوج کو اس علاقے سے انخلا کرنا تھا اور لبنانی افواج کو یہاں کنٹرول سنبھالنا تھا۔تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا انخلا جنوبی لبنان میں لبنانی فوج کے تعینات ہونے، جنگ بندی معاہدے کو پوری طرح نافذ کرنے اور حزب اللہ کے دریائے لیطانی سے پیچھے چلے جانے سے مشروط تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ لبنانی حکومت کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ پوری طرح نافذ نہیں کیا گیا ہے اس وجہ سے اسرائیلی فوج پیر 27 جنوری کو جنوبی لبنان سے مکمل طور پر انخلا نہیں کرے گی۔گزشتہ روز حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی افواج کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر کو معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور لبنانی ریاست کو اس سے بین الاقوامی معاہدوں کے تحت تمام دستیاب ذرائع اور طریقوں سے نمٹنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر