وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مینارٹی کارڈ کا اجرا کر دیا، اقلیتوں کو کتنے پیسے ملیں گے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف منسٹر مینارٹی کارڈ لانچ کرنے کی تقریب بدھ کو ایوان اقبال لاہور میں ہوئی جس میں ہندو ، سکھ اور کرسچن برادری کے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پرجوش خیر مقدم کیا ۔وزیر اعلیٰ بھی شرکاء کے درمیان بیٹھ گئیں۔ بشپ ندیم کامران اور سردار سرنجیت سنگھ اور پنڈت لال نے خصوصی دعائیں کیں۔ وزیر اعلیٰ نے شرکاء میں مینارٹی کارڈ تقسیم کیے اوراے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانزیکشن کا مشاہدہ بھی کیا۔ مینارٹی کارڈ کے تحت 50 ہزار خاندانوں کو ہر سہ ماہی ساڑھے 10ہزار روپے ملا کریں گے۔مریم نواز نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جڑانوالہ جیسے المناک واقعات نہیں ہونے چاہئیں ، اقلیتوں کی حفاظت اور تحفظ کی ذمہ داری خود نبھا رہی ہوں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ابھی 50 ہزار مستحق خاندانوں کو کارڈ جاری کر رہے ہیں ، آنے والے دنوں میں اسے 75 ہزار گھرانوں تک بڑھائیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر