ایک دو دن میں پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب تیار کر کے اُن کی خدمت میں پیش کریں گے: رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا، راستہ جب بھی نکلنا ہے، ایسے ہی نکلناہے، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم آپ کے مطالبات کا جواب دینا چاہتے ہیں اور آپ جواب لینے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی پی ٹی آئی کے مطالبات کا معلوم تھا ، پھربھی تین اجلاسوں تک انتظار کیا، ایک دو دن میں ان کے مطالبات کاجواب پیش کر دیں گے۔ اس کے علاوہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود کہتے تھے کہ پراپرٹی ٹائیکون سب کو کانا کر دیتے ہیں، لیکن بطور وزیراعظم انہوں نے خود جو کیا اس کے بعد تو وہ اندھے ہی ہو گئے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ معاملات شہزاد اکبر کے ذریعے سیٹل ہوئے اور پراپرٹی ٹائیکون کو بلیک میل کر کے جو حاصل کرنا تھا، وہ حاصل کرلیا گیا۔پیکا ایکٹ میں ترامیم کا ذکر کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا بگاڑ اس سے کم سختی سے ٹھیک نہیں ہوسکتا۔ اگر اس میں 20 ترامیم کی بھی ضرورت ہوئی تو ہو جائیں گی، اس قانون کا غلط استعمال ہوا تو عدالتیں موجود ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کی مذکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر