صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مستردکردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک مشترکہ بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےکہا ہےکہ صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی یا اس کے کسی ممبر کے ساتھ پیکا ایکٹ ترامیم کا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا گیا، پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر منظور کیا گیا۔صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یوجے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمینڈ اورپی بی اے پر مشتمل ہے۔سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نےکہا ہےکہ متنازع پیکا ایکٹ کی منظوری کے خلاف ملک بھر میں صحافی احتجاج کریں گے، پنجاب کے بعد اب انہوں نے وفاق میں بھی دھوکے بازی سے بل منظور کرایا۔ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نگہت داد کا کہناہےکہ حکومت ایف آئی اے جیسی ایجنسیوں کے ذریعے من مانے فیصلوں کو قانونی حیثیت دے رہی ہے۔ یہ ترمیمی بل بغیر مشاورت کےلایاگیا۔ڈیجیٹل حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم بولو کے ڈائریکٹر اسامہ خلجی کہتے ہیں کہ پیکاایکٹ آزادی اظہار اور ایسوسی ایشن کے حق کو روکنے کے لیے بہت سارے غیر قانونی طریقوں کو قانونی بناتا ہے، یہ ترمیم منظور ہونے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا پر مزید ظلم و ستم کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جسے ایوان زیریں نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے خلاف صحافیوں کی جانب سے پریس گیلری سے واک آؤٹ بھی کیا گیا۔ حکومت کی کسی بھی اتحادی جماعت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی مخالفت نہیں کی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بل پیش کیے جانے سے قبل ہی واک آؤٹ کیا جا چکا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر