سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کا رابطہ، سعودیہ اگلے 4 سالوں میں امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور امریکی قیادت و عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا جب کہ گفتگو کے دوران مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سالوں میں600 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھاناچاہتاہے۔ٹیلی فونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر