افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا اور غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹرک سے جدید ساخت کا غیر ملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے، برآمد غیر ملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں شامل ہیں، ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین، 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق کلاشنکوف کی 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی پکڑے گئے اسلحے میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پکڑے گئے اسلحے میں لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، ٹرک میں اسلحے کیلئے کمپارٹمنٹس اور پیکنگ افغانستان میں ہوئی، یہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشتگردی میں استعمال ہونے تھے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد بار فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر