امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینے کا موقف برقرار رہے گا، وزیر دفاع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینے کا موقف برقرار رہے گا ۔ ملکی اڈے نہ دینے کے حوالے سے وزیر اعظم کا موقف عوام کی آواز ہے ۔ ہم کسی کے غلام نہیں ہیں ، ملکی سلامتی سے متعلق فیصلے خود کرینگے ۔ پاکستان ہمارا ملک ہے ۔پیر کو وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیر اعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو دیئے گئے عشائیے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشائیے میں تمام حکومتی اتحادیوں نے شرکت کی ہے ۔ اپوزیشن کا کوئی پریشر نہیں ہے ۔ بجٹ آسانی سے پاس کرالیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے معاہدہ ہے کہ اسمبلی کو اسمبلی کے طور پر چلانا ہے ۔ اور سب نے دیکھا کہ اسمبلی اچھے انداز میں چل رہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کو بہتری کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں لیکن راستے میں رکاوٹیں بہت ہیں ۔ تمام مشکلات کے باوجود وزیر اعظم قوم سے اپنے وعدے پورے کرینگے ۔ وزیر دفاع نے بارڈر پر کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ بارڈرز پر عرصے سے کشیدگی جاری ہے ہمارے اور ہندوستان کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں ۔ وزیر اعظم نے کوشش کی کہ ہندوستان سے حالات بہتر ہو سکیں لیکن ہندوستان کی نیت خراب ہے ، پاکستان لڑائی نہیں چاہتا ۔ ہم کشمیر کے مسئلے کاحل چاہتے ہیں ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینے کا موقف برقرار رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہوتا تب تک سرحد وںکے حالات درست نہیں ہو سکتے ۔ ہمارا دفاع مضبوط ہے ہمارے جوان دین اور ملک کے لئے لڑتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر