سعودی ولی عہد کے دورے کے بعد کتنے پاکستانی سعودی جیلوں سے رہا ہوئے؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت خارجہ نے اپنے تحریری جواب میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے بعد رہا کیےگئے پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں۔وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ 6 سالوں کے دوران 2019 سے 2024 تک 7 ہزار 208 پاکستانی قیدیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا۔ جواب میں بتایا گیا کہ 2019 میں 545، 2020 میں 892، 2021 میں 916، 2022 میں 1331، 2023 میں 1394 اور گزشتہ سال 2024 میں 2130 پاکستانی قیدی سعودی جیلوں سے رہا کیے گیے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی مسلسل آمد اور ملک بدری سے معافی والوں کی تقسیم اوراصل تعداد معلوم کرنا مشکل ہے۔تحریری جواب کے مطابق 23 ہزار 456 پاکستانی مختلف ممالک کی جیلوں میں قید ہیں جن میں سب سے زیادہ پاکستانی خلیجی ممالک کی جیلوں میں ہیں جب کہ سعودی عرب میں 12 ہزار 156، یو اے ای میں 5 ہزار 292، یونان میں 811 اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر