وفاقی حکومت کا 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی منانے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا اور کہا چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور چیئرمین پی سی بی ایونٹ کی میزبانی کے معاملے پر ڈٹ کر مذاکرات کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ملک میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز ہوا اور 8 فروری کو یوم تعمیر وترقی کے طورپرمنائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ میڈیا پر کوئی سینسر شپ نہیں ہے، سب کو کُھل کر بات کرنے کی آزادی ہے، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 فروری کو ملک میں عام انتخابات ہوئے تھے اور رواں سال 8 فروری کو اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے بھی یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر