کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں پر وزیر صحت نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کراچی میں 100 سے زائد کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد صرف7 لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شہر میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبر غلط ہے۔ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کووڈ ٹیسٹ کروایا گیا تھا، کووڈ مثبت لوگوں میں فلو کی بہت ہلکی علامات تھیں، کووڈ میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کووڈ کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے، کووڈ اب موسمی فلو کی طرح ہے لہٰذا اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں نزلہ کھانسی کے 30 فیصد مریض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی جب کہ اس حوالے سے اسپتالوں کو اہم ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر