عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور، پریس ریلیز

لاہو ر (نیشنل ٹائمز) 7ستمبر تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے میں مختلف اضلاع سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، شیخوپورہ، ننکانہ، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، جھنگ کے مبلغین اور عہدیداران کا اجلاس پیرجی مولانا عتیق الرحمن کی صدارت میں مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، پیررضوان نفیس، مولانا نورمحمدہزاروی، مولاناجنیداحمد، مولانا محمد اشرف مجددی، قاری محمدیوسف عثمانی، مولانا فقیراللہ اختر، مولانا عبدالنعیم، قاری محمداسلم، مولانا خالد عابد، حافظ نصیراحمداحرار، مولانا محمد قاسم سیوطی، مولانا محمدعارف شامی، مولانا محمدخبیب جبار، مولانا عبدالرؤف خالد، مولانا خالد عابد، مولانا محمدفرقان، قاری محمداقبال، قاری محمدارشد، مولانا محمدسلمان، مولانا سعید وقار، قاری ظہورالحق، مولانا محمدکاشف، حاجی بشیراحمد، مولانا عبدالرزاق مجاہد، ماسٹررشیداختر سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی، اجلاس میں ناموس رسالت اور ختم نبوت کے حوالے سے عالمی سطح پر یورپی یونین کی قرار داد کی مذمت کی گئی اور اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔ علماء نے کہا ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات خصوصا تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین عالمی دباؤ کی شدید زد میں ہیں اور ہمارے حکمران عالمی ایجنڈے کی تابعداری میں سابقہ حکمرانوں پر سبقت لے جانا چاہتے ہیں۔ عاشقان رسول اللہ ﷺ کو ستایا جا رہا ہے اور توہین رسالت کے مرتکبین کو بچایا او رملک سے فرار کرایا جا رہا ہے یہ اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی ہدایات پر وقف املاک ایکٹ بل کے ذریعے مساجد و مدارس اوررفاہی ادارے مکمل طور پر ختم کرنے کا پروگرام ہے جس کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء اور دینی طبقہ کواپنا بھرپور کردار اداکرنے کی اشدضرورت ہے۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت پاکستانی قوم کی نظر میں انتہائی حساس نوعیت کا مسئلہ ہے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے عالمی سطح پر پاکستانی قوم کی نمائندگی کریں اجلاس میں علماء کرام نے ناموس رسالت کے سزا یافتہ مجرمان، شگفتہ مسیح اور شفقت مسیح کی رہائی کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جیلوں میں موجود ناموس رسالت کے حوالے سے سزایافتہ مجرمان کو قرار واقعی سزائے موت دلوائے، اس موقع پر درج ذیل قرار دادیں منظور کی گئیں، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے مسئلہ پر عالمی سطح پر گفتگو سفارتی نمائندوں پر چھوڑنے کے بجائے الگ ماہرین کے وفد تشکیل دے کر بھجوائے جائیں، اجلاس نے مطالبہ کیا کہ اوقاف ایکٹ ہر سطح پر واپس لیا جائے اور تنظیمات مدارس دینیہ کی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے اس کے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں مذکورہ اضلاع میں کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں کنونشن، اجلاس اور متعدد پروگرامز کرنے کے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے ذمہ داران اس بات کا عہد کیا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت اور دینی مدارس کی بقا کا مقدمہ زندگی کے آخری سانس تک لڑینگے اور 7ستمبر مینات پاکستان ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاری اور محنت کرینگے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر