ملتان ٹیسٹ: نعمان اور ساجد نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو تباہ کردیا، پوری ٹیم 137 پر ڈھیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کی۔ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلن بھیجا۔نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے پانچویں وکٹ لی۔137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی اننگز
اس سے قبل ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا اور پہلے ہی سیشن میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔رضوان کے بعد کریز پر آنے والے نعمان علی بھی صفر پر چلتے بنے جب کہ خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 11، بابراعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام نے 5 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے ،3، وکٹیں لیں جب کہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر