اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ کمیشن نے اسلام آباد آباد ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے 4 میں سے 2 ناموں کی نامزدگی کردی۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے سیشن جج اعظم خان اورسابق صدراسلام آباد ہائیکورٹ بار راجہ انعام امین منہاس کو ایڈیشنل جج نامزد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر بھی غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین نامزد



