مریم نواز اور یو اے ای کے مہمان کی فیک ویڈیو بنانے اور وائرل کرنیوالے8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ لاہور چوہدری سرفراز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 جنوری کو یواے ای سے وفد پاکستان آیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ان کی فیک ویڈیوز بنا کر وائرل کی گئیں، اس مہم میں ملوث 8 ملزمان کو پکڑ لیا ہے۔چوہدری سرفراز نےکہا کہ ملزمان اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز بناتے تھے،گرفتار 8 ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کو ہدایات آتی تھیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم ونگ لاہور کا کہنا تھا کہ فیک ویڈیوز کی مہم چلانے والوں کے زیادہ فالوورز انڈیا سے ہیں، ان ویڈیوز کو شیئر اور لائیک کرنے والے بھی ملزم ہیں، فنانشل فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، بیرون ملک سے بھی ایسے ملزمان کو لایا جائےگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بھی پرچہ دیا گیا ہے، شہباز گل کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے،کارروائی کے بعد ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کریں گے۔ ملزمان نے فیس بک پر جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں، ان کے پاسپورٹ اور آئی ڈی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر