لاہور(نیشنل ٹائمز) عدالت نے بچے سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کینٹ کچہری میں بچے سے بدفعلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر مفتی عزیز الرحمن کو عدالت میں پیش کیا اور اس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مفتی عزیز الرحمن کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مفتی عزیز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا



