نامور صحافی جاوید شہزاد کو رالپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک کے بڑے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

پاکستان کے معروف صحافی جاوید شہزاد کو پیر کے روز رالپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک کے بڑے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جنازے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی عمایدین نے کثیر تعداد مین شرکت کی صحافیوں سیاسی راہنماؤں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، زمرد خان، چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ، چیف ایڈیٹر اوصاف میڈیا گروپ مہتاب خان، سینئر صحافی خوشنود علی خان، افضل بٹ صدر پی ایف یو جے، ایڈیٹر ورلڈ ٹریبیون افتخار مشوانی، ایڈیٹر جنگ طاہر خلیل نواز، رضا سجاد اظہر، متین حیدر، حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری افسران، وکلا، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ، تاجر نمائندوں اساتذہ، مرحوم کے قریبی دوستوں رشتہ داروں عمائدین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ نماز جنازہ مرحوم کے چھوٹے بھائی معروف صحافی خرم شہزاد نے پڑھائی ۔نماز جنازہ سے قبل سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ حافظ حسین احمد ملک نے جاوید شہزاد کو شاندار الفاظ میں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔جاوید شہزاد ایک باوقار صحافی تھے جن کا گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر