ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ فیصلہ مؤخر ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا حکومت کے ساتھ ہمارے مذاکرات جاری ہیں، القادر ٹرسٹ کیس کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا یہ تاثر دینا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے کیس کا فیصلہ مؤخر ہو رہا ہے بالکل غلط ہے، حکومت سے مذاکرات کا مقصد جمہوریت ہے۔سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا یہ سننے میں آرہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تیسری نشست 15 جنوری کو ہونے جا رہی ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا ہمیں دیوار پر لکھا نظر آ رہا ہے کہ ہمارے خلاف انصاف نہیں ہو رہا، اگر ہمارے ساتھ انصاف ہوتا تو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کا فیصلہ بہت پہلے آ چکا ہوتا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی ڈٹے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی تو کہہ چکے ہیں کہ کیس کا فیصلہ جلدی سنایا جائے، ہمیں عدالتی عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ 11 بجے فیصلہ سنایا جائے گا لیکن جج صاحب نے پہلے ہی اپنی مرضی سے فیصلے کی تاریخ آگے کر دی، سیاسی فیصلے دینے ہوں تو دیوار پر لکھا نظر آتا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر