لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ، 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔کچھ علاقوں میں فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کردیے گئے ، رپورٹس کے مطابق اس آگ میں 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔لاس اینجلس کاؤنٹی میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تیز ہواؤں سے آگ مزید پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے تحت ریڈ فلیگ وارننگ جاری کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی وڈ ستاروں Mark Hamill ، Mandy Moore اور James Woods کو بھی اپنے پُرتعیش گھر چھوڑنا پڑے ، لوٹ مار کی وارداتوں پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ میکسیکو اور کینیڈا نے بھی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر