برطانوی سکیورٹی حکام نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹوں کی مانیٹرنگ شروع کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک اور دیگر کی پوسٹوں کو ممکنہ سکیورٹی رسک کے طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔ پوسٹوں کی نگرانی ہوم آفس کی ہوم لینڈ سکیورٹی ٹیم کررہی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ٹیم یہ بھی جائزہ لے رہی ہےکہ ان پوسٹوں کی پہنچ کہاں تک ہے اور کون “انگیج” ہو رہا ۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ایلون مسک نے برطانوی عوام کو ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزادی دلوانے سے متعلق ایکس صارفین سے رائے طلب کی ایلون مسک نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکا کو برطانیہ کے عوام کو ان کی ’ظالمانہ حکومت‘ سے آزاد کرانا ایلون مسک جو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی ہیں، نے برطانوی حکومت کے حوالے سے سخت بیانات دیے ہیں جس سے فریقین کے درمیان لفظی جنگ جاری ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹوں میں برطانیہ کی لیبر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بچوں کے ساتھ زیادتی کے اسکینڈلز سے نمٹنے کے طریقہ کار کو نشانہ بنایا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک نے برطانیہ کی سیف گارڈنگ منسٹر جیس فلپ کو ریپ اور نسل کشی کی معافی دینے والا قرار دیا ایلون مسک نے برطانوی وزیراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے ان پر گرومنگ گینگز کے خلاف کارروائی میں ناکام رہنے کا الزام لگایا جیس فلپ کے مطابق مسک کی پوسٹ کے سبب انہیں دھمکیاں دی جارہی دوسری جانب مسک کی تعریف کرنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ روپرٹ لو نے ہوم آفس سے دریافت کیا ہےکہ مسک کی کیوں اور کتنی پوسٹوں کی چھان بین کی جارہی ہے اوراس پر کتنا پیسا خرچ ہوا؟



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر