دنیا کے وہ ممالک جہاں 2025 میں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر مشتمل ہے۔تو 12 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہریوں کو اپنے پاسپورٹس پر جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔البتہ ویزا فری ممالک میں بھی جانے کے لیے پاسپورٹ پاس ہونا ضروری ہے۔تو جانیں وہ کونسے ممالک ہیں جو پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فری ہیں۔بارباڈوس (کیریبئین جزائر کا ایک ملک) میں ویزا فری قیام ممکن ہے۔جنوبی بحرالکاہل میں واقعی جزائر کک میں جانے کے لیے بھی پاکستانی شہریوں کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔ڈومینیکا (کیریبئین جزائر کا چھوٹا ملک) میں بھی ویزے کے بغیر قیام ممکن ہے۔کیریبئین جزائر کا ایک اور ملک ہیٹی بھی ویزے کے بغیر قیام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔براعظم افریقا میں واقع دنیا کے سب سے چوتھے بڑے جزیرے مڈغاسکر میں بھی پاکستانیوں کو ویزا کے بغیر خوش آمدید کہا جاتا ہے۔بحر الکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک مائیکرو نیشیا میں بھی ویزا فری قیام ممکن ہے۔کیرینئین میں واقع برطانیہ کے زیرتحت جزائر پر مشتمل خطے مانٹسریٹ میں بھی آپ ویزا لیے بغیر جاسکتے ہیں۔جنوبی بحر الکاہل میں واقع جزائر پر مشتمل ملک نیووے بھی پاکستانیوں کے لیے کھلا ہے اور وہاں جانے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں۔افریقی ملک روانڈا بھی پاکستانیوں کو ویزا فری رسائی کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔بحیرہ کیریبئین میں امریکا کے قریب واقع چھوٹے سے ملک Saint Vincent and the Grenadines بھی ویزا فری قیام کی اجازت دیتا ہے۔جزائر کیریبئین کے ایک اور ملک Trinidad and Tobago میں بھی ویزے کے بغیر قیام کرنا ممکن ہے۔آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک وانواتو بھی ویزا فری قیام کی اجازت دینے والے ممالک میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر