صوبہ سندھ کے محکمہ اوقاف نے تمام مزارات اور درگاہیں کھولنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صوبہ سندھ کے محکمہ اوقاف نے کل سے تمام مزارات اور درگاہیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔خبرکے مطابق محکمہ اوقاف سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر کے ایڈمنسٹریٹرز برائے اوقات کو اس ضمن میں باقاعدہ مراسلے بھیج دیے ہیں۔محکمہ اوقاف کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ کل سے تمام مزارات اور درگاہیں زائرین کے لیے کھول دی جائیں لیکن ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ زائرین کو ماسک کے استعمال کی تاکید کی جائے اور سماجی فاصلہ بھی برقرار رکھا جائے۔ اس سلسلے میں منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً ایس او پیز کے حوالے سے لاؤڈ اسپیکرز پر اعلانات بھی کرتے رہیں۔محکمہ اوقاف نے واضح طورپر جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا ہے کہ زائرین کو حاضری کے لیے صرف 10 منٹ دیے جائیں ، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مزار یا درگاہ کے اندر اجتماع یا رش نہ لگے اور ساتھ ہی لنگر کی تقسیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر