ملک کےکئی علاقوں میں کتے،گدھے اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے: سینیٹر ایمل ولی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا سید مسرور احسن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں یورپی یونین کو باسمتی چاول کی برآمد میں بد انتظامی کے مسائل زیر بحث آئے۔حکام فوڈ سکیورٹی نے بتایا کہ 2024 تک یورپی یونین کو چاول کی 10 ہزار 300 کھیپ بھیجیں، پاکستان کی چاول کی 107 کھیپ پر یورپی یونین نے اعتراض اٹھایا، ایف آئی اے نے چاول ایکسپورٹ میں بدانتظامی کے خلاف 17 ایف آئی آر کیں، یہ تمام ایف آئی آرز ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف درج کی گئیں۔حکام فوڈ سکیورٹی کا کہنا تھا کہ 17 میں سے 11 ملزمان گرفتار ہیں، 2 اشتہاری اور 4 ضمانت پر ہیں، یورپی یونین اعتراض کے بعد کھیپ واپس بھیج دیتی ہے یا وارننگ دیتی ہے۔سینیٹر ایمل ولی کا کہنا تھا کہ جو کھیپ اوکے کرکے روانہ کی جاتی ہیں تو پھر فنگس کیوں لگ جاتی ہے؟ پاکستان میں پلاسٹک کے چاول بھی بیچے جاتے ہیں۔سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ قوم جو چاول کھا رہی ہے اس کو چیک کرنےکا کوئی میکانزم نہیں ہے۔سینیٹر ایمل ولی کا مزید کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں جتنا دودھ بیچا جاتا ہے اتنا ہے ہی نہیں، بیچے جانے والے دودھ کے مقابلے میں پیداوار صرف 22 فیصد ہے، پاکستان میں بیچا جانے والا 78 فیصد دودھ کیمیکل ہے، کئی علاقوں میں کتوں ،گدھوں اور مینڈک کا گوشت فروخت ہوتا ہے۔سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ سیفٹی کے لیےکوئی جامع پالیسی نہیں ہے۔ سینیٹر ایمل ولی نےکہا کہ اگر کوئی پالیسی نہیں ہے تو کیوں نہ یہ کمیٹی مل کر ایک پالیسی بنادے۔قائمہ کمیٹی نے فوڈ سیفٹی سے متعلق پالیسی سازی کےلیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر