بلوچستان میں نشستیں بڑھانےکا آئینی ترمیمی بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا۔بلوچستان میں نشستیں بڑھانے کے آئینی ترمیمی بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔سینیٹر ضمیر حسین نے کہا کہ ہم نے تجویز کیا ہے کہ بلوچستان میں نشستیں 65 سے 80 کی جائیں جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا بڑھانی ہیں تو قومی اسمبلی میں سیٹیں بڑھائیں۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا رپورٹ میں یہ نہیں ہےکہ خواتین کی نشستیں اور اقلیتوں کی نشستیں کتنی کتنی ہوں گی، ہم اس بل کو وزارت قانون کو بھیج دیتے ہیں۔سینیٹر ضمیر حسین گھمرو کا کہنا تھا اگر جنرل سیٹیں بڑھیں گی تو مخصوص نشستیں خودبخود بڑھ جائیں گی، جس پر چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا اقلیت کی نشستیں زیادہ بڑھیں گی بل میں کم ہے، بل میں جو ٹیبل بنایا گیا اسے منظور کر لینا چاہیے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا 63 اے میں 4 جگہیں ہیں جہاں پر پابندی ہے، جس پر چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ایوان میں جب رپورٹ آئے تو آپ اعتراضات اٹھائیے گا۔



  تازہ ترین   
چینی صدر سے دوبارہ ملاقات، تجارتی معاہدے، آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے: ٹرمپ
سعودیہ کی مشرق وسطیٰ کے ممالک اور ایران کے درمیان عدم جارحیت معاہدے کی تجویز
آئی ایم ایف کی پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد، گیس، بجلی کے نرخ میں تبدیلی شامل
ایران کیخلاف جنگ کا کوئی جواز نہیں، بحری راستے جلد کھلنے چاہئیں: چین
چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کا مخالف، ہمارا مؤقف بھی یہی ہے: مارکو روبیو
ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، دفاع کیلئے لڑنے کو تیار ہیں: عباس عراقچی
لبنان، اسرائیل براہ راست مذاکرات کا تیسرا دور واشنگٹن میں شروع
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر