عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔کیس کے دوران 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ایک اور ملزم شہیر سکندر پر فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد کیس میں نامزد 119 میں سے 118 ملزمان پر اب تک فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔عمر ایوب کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی جبکہ اجمل صابر اور ملک انصر کی جانب سے کیس سے بریت کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں، ان تینوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیے جائیں گے۔دوسری جانب پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 13 جنوری کے بعد کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان کے طبی معائنے اور بیٹوں سے ملاقات کرانے کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر