کرم کیلئے اشیائے خورونوش اورسامان رسد کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈپٹی کمشنر کُرم اشفاق خان نے پاراچنار سے ویڈیو بیان میں کہا کہ غذائی اشیا پرمشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا اور قافلے کا امن سے پاراچنار پہنچنا بہت خوش آئند ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اشفاق خان نے عوام سے درخواست کی کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اورامن قائم دوسری جانب ٹل سے اشیائے خورونوش پر مشتمل 65 سے زائد گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ کیاگیا۔ گزشتہ شب مزاکرات کے نتیجے میں مندوری میں جاری دھرنا مظاہرین نے قافلے کیلئے راستہ کھولا۔ مقامی رہنماؤں حاجی شریف، حبیب الرحمان و دیگر عمائدین نے ذاتی، قبائلی اور انسانی بنیادوں پر قافلے کے تحفظ کی ذمہ داری لی تھی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ شب چھپری ریسٹ ہاؤس میں حکومت و گرینڈ جرگہ کے درمیان مذاکرات میں کانوائے کو بحفاظت جانے کی اجازت ملی جرگہ مشران نے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں قافلے کے مسافروں اور سامان کے حفاظت کی ضمانت لی۔ خیال رہے کہ ضلع کرم میں مرکزی شاہراہ کی بندش سے بنیادی سہولیات اور ادویات کی کمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر