ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کے نقشے میں شامل کرکے تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایسے امریکی نقشوں کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کینیڈا بھی شامل ہے۔ٹرمپ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک نقشے میں کینیڈا اور امریکا کو ملاکر ایک ملک دکھایا گیا ہے جس پر یونائیٹڈ اسٹیٹس لکھا ہوا ہے۔ٹرمپ نے ایک اور نقشے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں امریکا اور کینیڈا کو ایک ملک دکھایا گیا ہے اور اس پورے نقشے پر امریکا کا جھنڈا بنا ہوا ہے، اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں ٹرمپ نے ’او کینیڈا‘ بھی لکھا ہے۔گزشتہ روز ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کینیڈا کی سرحد کے حوالے سے کہا کہ اگر ایک مرتبہ اس عارضی لکیر کو ہٹا کر دیکھا جائے تو یہ قومی سلامتی کے لیے بہتر ہوگا۔ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا اور کینیڈا ایک ساتھ اچھے لگیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر خوش ہوں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، کینیڈا کو درکار سبسڈیز اور تجارتی خسارہ برداشت نہیں کرسکتا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا قیامت تک امریکا میں ضم نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر