بچے نے کاپی میں ہزار کا نوٹ رکھ کر لکھا مجھے پاس کردیں: چیئرمین انٹربورڈ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ چارج لیتے ہی نتائج کی تحقیقات سے متعلق ایک کمیٹی بنائی جس میں مضامین کے ماہرین اور ایک پرنسپل کو کمیٹی کا کنوینر بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، شکایتی سیل قائم کردیا ہے تاکہ کسی کو کوئی مشکل نہ ہو جب کہ تحقیقات کے لیے ہیڈ ایگزیمنر کی میٹنگ بھی بلائی تھی، ایگزیمنر نے بتایا کہ کچھ بچوں نے کاپیوں میں کہانی،گانے اور سوالنامہ ہی تحریرکیا ہوا ہے۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بتایا کہ کسی بچے نے کاپی میں ہزار روپے کا نوٹ رکھا اورلکھا میری گنجائش اتنی ہی ہے پلیز مجھے پاس کریں۔ واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت گیارہویں جماعت کے نتائج کے آنے کے بعد اس حوالے سے طلبہ و والدین سمیت سیاسی جماعتیں بھی تحفظات کا اظہار کررہی تھیں جب کہ بورڈ نے تحفظات کا اظہار کرنے پر طلبہ کے لیے اسکروٹنی فیس 50 فیصد کم کردی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر