کرم کے علاقے بگن کیلئے امدادی قافلہ ٹل سے روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق بگن کیلئے ایف ڈی ایم اے کی 10 گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئی ہیں، بگن متاثرین کے لیے ٹینٹ، گرم کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف قسم کی اشیاء شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاراچنار کے لیے اشیائے خورونوش کا قافلہ آج روانہ ہونے کا امکان ہے، کھانے پینے اور دیگر سامان کا پہلا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی، کسی ہنگامی صورتحال میں دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس کی معاونت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امن کمیٹی نے حکومت کو قافلے کے بحفاظت گزرنے کی ضمانت دی ہے، امن کمیٹی نے بگن متاثرین کوبھی ضمانت دی ہےکہ حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پر حملے کے ملزمان کو انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا، ایک ہفتےمیں امدادی اشیا کے مزید دو سے تین قافلے کرم بھیجے جائیں گے۔خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر پر فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے 4 جنوری 2025 کو پارا چنار کے لیے چلنے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر