وائٹ کالر کرائمزکے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون کےمطابق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، چئیرمین نیب کی ہدایت

اسلام آباد۔:قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نےنیب کے تمام ریجنل بیوروز کو ہدایت کی ہےکہ وائٹ کالر کرائمزکے میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانون کےمطابق تمام وسائل بروئے  کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب نے 179میگا کرپشن مقدمات میں سے 63میگا کرپشن مقدمات کو معزز احتساب عدالتوں نے قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا ہےجبکہ 95بدعنوانی کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔نیب کے1272ریفرنسز مختلف معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباَ  1302اربہے ۔ نیب آرڈیننس کے تحت جلد سماعت کے لئے معزز احتساب عدالتوں میں قانو ن کے مطابق درخواستیں دائر کی جارہی ہیں. 2020میں35871شکایات موصول ہوئیں نیب نے قانون کے مطابق1681شکایات کی جانچ پڑتال،1326انکوائیریز جبکہ496انوسٹی گیشنز کی منظوری دی۔نیب نے 2020کے دوران 323 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔نیب کو اپنے قیام سے اب تک 487964شکایات موصول ہوئیں ،15930شکایات کی جانچ پڑ تال ،10041کی انکوائریز،4598انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جبکہ 3682ریفرنسز مختلف معززاحتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔نیب نے اپنے قیام سے اب تک814 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ پاکستان کے دوسرے اینٹی کرپشن اداروں سے زیادہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ نیب نے سینئر سپر وائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔ یہ ٹیم ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر، لیگل کونسل، مالیاتی اور لینڈ ریونیو کے ماہرین پر مشتمل ہے۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کرنے کے بعد نیب کی تحقیقات میں جہاں بہتری آئی ہے وہاں نیب نے انوسٹی گیشن آفیسرز /پراسیکیوٹرز کی عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے استعداد کار کو بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار کو اہمیت دیتا ہے ۔نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے۔ جو ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔نیب کی کار کردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے جو کہ نیب کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے نیب کو سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین بنایا گیا ۔ اس کے علاوہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ مزید بر آں نیب پوری دنیا میں واحد ادارہ ہے جس کے ساتھ چین نے سی پیک کے منصوبوں کے تناظر میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔جو کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی کاوشوں کا اعتراف  ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں: ایرانی صدر
آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کی کمان خاتون جنرل کے سپرد
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
اسلام آباد معاہدہ ہونے والا تھا، امریکا کا سخت رویہ رکاوٹ بنا: عباس عراقچی
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر