عمران کو بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی پیشکش علی امین لیکر آئے تھے، براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کرچکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لا کی بات کی ہے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے؟ بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لےکر آئے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لے کر آئے تھے؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لے کر آئے تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف 2 مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ 2 سال سے کہہ رہےہیں 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں؟انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کسی سینیئرجج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو، ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لا اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں، روکا کس نے ہے؟ جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح 7 بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے، فیصلہ تو بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے ،کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارامینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر