جہاں اکثریت قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کی پابند ہو اس جمہوریت کوکفر قرار نہیں دیا جاسکتا: فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تنگ نظر اور جذباتی لوگ حالات کو سمجھے بغیر فتوے بازی کرتے رہتے ہیں، فتوے دینےکے لیے مقامی اور بین الاقوامی حالات کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فرقوں کو حکومت اور ریاستی ادارے لڑاتے ہیں اور پھر الزام کسی اور پر ڈالتے ہیں، ہمارے خون پر ڈالر کماکر شرم نہیں آتی۔ کرم کےفریقین ہمارے پاس آئے ، ہم نے ان کے لیے راستہ بنایا تو اگلے دن فسادات شروع ہوگئے، پیغام دیا جاتا ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں مسئلےکو ٹھنڈا کرنے والے۔ان کا کہنا تھا کہ مدرسے اسی طرح موجود رہیں گے، مدارس ہماری سوسائٹی کا حصہ بن چکے ہیں، مدارس کے طالب علم یونیورسٹی میں بھی پڑھ کر نمایاں پوزیشن لیتے ہیں، کیسے آپ کے حوالے کریں سارے مدرسے؟ سیاسی مولوی نے پگڑی اور مدرسوں کو بچالیا ہے، اپنا انجام حسینہ واجد والا نہ کرو۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں جھوٹا الیکشن ہوا ہے، خیبرپختونخوا میں جھوٹی حکومت بیٹھی ہے، 9 مئی اتنا بڑا واقعہ ہےکہ صوبے کی حکومت انعام کے طور پر دی گئی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر