لوئر کرم میں مندروی کے مقام پر دھرنا جاری، ٹل پارا چنار روڈ بند، قافلے روانہ نہ ہوسکے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لوئر کرم میں مندروی کے مقام پر دھرنا جاری ہے اور جرگہ ارکان دھرنے میں پہنچے اور حکومتی پیغام دھرنا منتظمین نے کہا ہے کہ جرگہ اراکین نے ٹل پاراچنار روڈ کھولنے کی گزارش کی جرگہ منتظمین نے اعلان کیا کہ اپیکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد تک دھرناجاری رہے انہوں نے کہا کہ کرم کو اسلحہ سے پاک اور بگن متاثرین کو معاوضہ ملنے تک دھرنا جاری رہے دوسری جانب کرم کے متاثرہ علاقوں میں ٹل ہنگو سے آج بھی قافلہ روانہ نہ ہوسکا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ قافلہ گزرنے کی صورت میں چھپری چیک پوسٹ سے تری منگل تک کرفیو رہےگا ، شہری اورقبائلی باشندے غیرضروری سڑک پر موجود رہنے سے گریز دو روز قبل بگن میں ڈپٹی کمشنرپرحملے کے بعد قافلے کی روانگی ملتوی کردی گئی اُدھر ڈرائیوروں نے بھی کہا ہے کہ سخت سردی میں مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور اجازت ملنے کے منتظر ہیں جبکہ قافلے میں شریک 80گاڑیوں میں سبزی، پھل اور دیگرضروری سامان موجود ہے جو خراب ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے، کرم کیلئے تین ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا۔حکومت کو موصول ابتدائی رپورٹ کے مطابق مذاکراتی عمل کے دوران شرپسندوں نے ڈی سی اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی، بیرسٹر سیف نے کہا کرم امن معاہدہ برقرار ہے، مقامی لوگوں کے ملوث ہونے پر حتمی طور پر ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار کرلیے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں، دونوں شرپسندوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر