22 ہزار بیوروکریٹس دوہری شہریت کے حامل ہیں، عبدالقادر پٹیل کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین خرم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دوہری شہریت معاہدے والے ممالک کے شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ دینےکی مجوزہ قانون سازی پربحث رکن کمیٹی عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ 99 فیصد وفاقی سیکرٹری دوہری شہریت کے حامل ہیں،کہا جاتا ہے سیاستدان دوہری شہریت نہ رکھیں کہ وہ ملکی راز افشا کر دیں گے، بیوروکریٹ کے پاس تمام فائلیں اور راز ہوتے ہیں انہیں تو دوہری شہریت کی اجازت ہے، سیاستدان کا کیا راز ہوتا ہے؟ اس کا تو سب کچھ سب کو معلوم ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے دوہری شہریت سے متعلق پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے دوہری شہریت رکھنے والے کتنے پاکستانی ہیں؟ کتنوں نے ترک کی، پچھلے سال ایک شخص کو دوہری شہریت پر ریلیف دےکر اہم عہدہ دیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نے پاکستان کی شہریت ترک کرنے والوں کو پاسپورٹ دینےکی قانون سازی کی مخالفت کی۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ کسی ایک جماعت کے ایک شخص کو فائدہ دینےکے لیے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، آئندہ اجلاس میں دفتر خارجہ کے حکام کو بلا کر اس بارے میں تفصیل لی جائے، جو لوگ باہر جا کر پاکستان کی شہریت ترک کرتے ہیں تو یہ ملک کی بےعزتی مسلم لیگ ن کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے بل کی حمایت کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جا کر شہریت ترک کرنا ملک کی بےعزتی نہیں ہے، باہر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کیےگئے پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل نے دوہری شہریت کی قانون سازی پر مزید بریفنگ کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ آ کر بتائے کہ یہ دوہری شہریت سے متعلق مجوزہ قانون قائمہ کمیٹی داخلہ نے آئندہ اجلاس میں وزارت خارجہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکام کو طلب کرلیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر