حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو اجلاس ہو چکے ہیں تاہم گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ مذاکرات جہاں سے شروع ہوئے تھے وہاں سے ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے رکن اسد قیصر کا کہنا تھا ہم نے دو اجلاسوں میں جو زبانی مطالبات پیش کیے وہ اب منٹس بن چکے ہیں انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا ایک رسمی کارروائی ہے۔اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کا تحریری طور پر مطالبات نہ دینا ڈیڈ لاک کی وجہ بنا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کمیٹیوں میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے سے گریز کر رہے ہیں اور اسپیکر آفس سے ابھی تک مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے کسی فریق نے رابطہ نہیں کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر