صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)محسن نقوی نے صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد کیا، محسن نقوی نے خود بھی صائم ایوب سے رابطہ کیا اور کرکٹر کی خیریت دریافت کی، ساتھ ہی ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ لندن کے اسپورٹس آرتھو کے ماہر ڈاکٹرز صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹر ممریز صائم ایوب کے علاج معالجے کے سارے کیس کو دیکھ رہے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر ممریز نے صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس لندن بھجوا دی ہیں، صائم اسٹائلش زبردست بیٹر اور پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، انہیں پہلی دستیاب فلائٹ سے کیپ ٹاؤن سے لندن بھجوایا جائے گا، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی صائم ایوب کے ساتھ لندن جائیں گے۔محسن نقوی کا کہنا تھا صائم ایوب کی انجری پر بہت تشویش ہے، ان کا دنیا کے بہترین اسپتال میں چیک اپ اور علاج کروایا جائے گا اور علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، امید ہے کہ صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔
صدرِ مملکت کا زخمی کرکٹر صائم ایوب کو ٹیلیفون:
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے صائم ایوب سے جنوبی افریقا میں ٹیلی فون پر بات کی اور صائم ایوب کو لگنے والی چوٹ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کو بھی سراہا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر