بشریٰ بی بی نے انصاف لائرز فورم پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کو عہدے سے ہٹادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے سیکرٹری جنرل آئی ایل ایف کے پی علی زمان کو ہٹانے کے احکامات دیے، علی زمان نے قاضی انور سے آڈیو میسج میں سخت الفاظ ادا کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قاضی انور نے علی زمان کو ہٹانے کیلئے بشریٰ بی بی سے حتمی مشاورت کا کہا، علی زمان کے معاملات کو بشریٰ بی بی کے سامنے رکھا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ علی زمان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن چیف آرگنائزر شاداب جعفری نے واپس لے لیا، بشریٰ بی بی نے علی زمان کی برطرفی کالعدم کرنے کی شکایت بانی پی ٹی آئی سے لگائی۔پارٹی ذرائع کے مطابق جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم کے پی کے کو بغیر شوکاز یا مشاورت کے ہٹایا گیا، انصاف لائرز فورم میں صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کو صرف مرکزی کابینہ ہٹا سکتی ہے۔پارٹی ذرائع نے کہاکہ پی ٹی آئی مرکزی قیادت کو بشریٰ بی بی اور قاضی انور کے بغیرمشاورت فیصلوں پرتشویش ہے اور عہدوں میں تبدیلیوں کیلئے مرکزی کابینہ کے بجائے بشریٰ بی بی کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر