لوئر کرم میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی، حالت خطرے سے باہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کے مطابق بگن میں فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور 3 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آر پی او کوہاٹ نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بگن میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنرکرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سی ایم ایچ ٹل میں جاوید اللہ محسود کے ساتھ موجود ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، کُرم کے لیے روانہ ہونے والے قافلے کو فی الوقت روک دیا گیا ہے، حالات کنٹرول میں ہیں، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قافلے کو روانہ کر دیا جائے گا۔
وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ کے پی کی مذمت
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔شہباز شریف، محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور نے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت تمام زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا امن بحال کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہر حال میں امن بحال کر کے رہیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو 3 ماہ بعد آج کھولا جانا تھا۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پہلے قافلے میں 75 گاڑیوں کو سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر