وزیراعظم نے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق بحری امور کی بحالی اور انہیں بہتر بنانے کے لیے پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ ماہر قانون دان فروغ نسیم ایکٹ کا مسودہ تیار کریں گے، منظور ہونے والی سفارشات کے مطابق وزارت بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز پیش کرکے قوانین میں ترمیم کے لیےکابینہ سے منظوری لیں گے۔وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی میں پروفیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسرزکی تقرری اور نیشنل لاجسٹکس سیل کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے کاروباری ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی۔پی این ایس سی کے حصص کی آف لوڈنگ یا مکمل نجکاری پر تجاویز شامل ہیں، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی خریداروں کے بجائے پاکستان کے نجی شعبے کو پی ین ایس سی میں حصص کی پیشکش کی جائے گی۔ٹاسک فورس کی سفارشات میں پی این ایس سی کو فوری طور پر اپنے بیڑے کو جدید جہازوں سے تبدیل کرنے اور بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔تجاویز میں شامل ہے کہ پی ین ایس سی کے 5 سالہ کاروباری منصوبے میں جامع بیڑے کی تجدید کا منصوبہ تیار کیا جائے گا، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے ساتھ کنٹینر جہازوں کی ملک میں تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ پی این ایس سی دیگر مرچنٹ شپنگ سیکٹرز میں داخل ہونے کے مواقع تلاش کرے گا۔ ابتدائی طور پر خوردنی تیل کی شپنگ، کنٹینرائزڈ شپنگ اور ایل پی جی شپنگ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینلز کی صفائی اورفنڈز کے لیے قومی ڈریجنگ پلان تیار کرنے اور ویسل ٹریفک منیجمنٹ سسٹم کی خریداری اور تعیناتی کو تیز کیا جائے گا جبکہ مقامی جہاز سازی کے منصوبوں کے لیے مشینری اور آلات پر ٹیکس کم کرنے کی سفارشات بھی منظور کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر